بجلی کے بلوں میں کوئی کمی نہیں ہوگی،قسطوں کا ریلیف ملے گا

Aug 28, 2023 | 18:25 PM

ایک نیوز:نگران حکومت عوام کو بجلی بلوں پر ریلیف دینے کے حوالے سے آج بھی فیصلہ نہ کر سکی ۔حتمی فیصلہ کل ہوگا ۔بجلی کے بلوں میں کوئی کمی نہیں ہوگی،قسطوں کا ریلیف دینے کی تجاویزسامنے آگئی۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرصدارت بجلی بلوں پر ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے دوسرا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ بجلی کے نرخوں اور زائد بلوں سے متعلق وزیر توانائی اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت  ،بجلی کے بلوں میں ممکنہ ریلیف اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ وزارت توانائی بجلی کے بلوں میں ریلیف کے حوالے سے حتمی تجاویز تیار کر لی گئیں،کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں۔تجاویز کی منظوری کا اختیار صرف کابینہ کو ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی تجاویز میں بجلی بلوں میں کمی سے متعلق فی الحال کوئی تجویز شامل نہیں۔گھریلو صارفین کو بجلی بلوں پر ون سلیب بینیفٹ دینے کی تجویز
صارفین کو بجلی بلوں کی ادائیگی میں زیادہ قسطوں کا ریلیف دینے،بھاری بجلی بلوں کا کچھ حصہ سردیوں کے مہینوں میں ادا کرنے کا ریلیف دینے،بجلی بلوں پرعائدٹیکسوں میں کمی پر وزارت خزانہ کی رائے لینے کی تجویز شامل ،تمام تجاویز کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

 ذرائع کے مطابق متعلقہ اداروں کے افسران اور ملازمین کو مفت بجلی کی فراہمی ختم کرنے کے معاملہ پر بھی غور کیا گیا۔وزیر توانائی کی جانب سے بجلی کے بلوں میں ممکنہ ریلیف سے متعلق مختلف آپشنز پیش کی گئیں۔

 اجلاس کے دوران بجلی کے بلوں میں شامل ٹیکسز کا بھی جائزہ لیاگیا۔

ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق بجلی کے بلوں میں ریلیف سے متعلق وزیراعظم کی زیر صدارت  کل کابینہ کے اجلاس میں کیاجائیگا۔

مزیدخبریں