ایک نیوز :آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ جڑانوالہ سانحہ کے ذریعے پورے پاکستان میں آگ لگانے کی کوشش کی گئی ۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ جڑانوالہ اور سرگودھا میں قرآن کی بے حرمتی کروانے میں ملک دشمن عناصر شامل ہیں ،پورا نیٹ ورک ٹریس کر لیا گیا ہے۔ مسلمانوں کے جذبات کو جان بوجھ کر ملک دشمنوں نے بھڑکایا گیا۔مسلمانوں اور عیسائی پادریوں نے ملکر ملک دشمن عناصر کی سازش کو کامیاب نہ ہونے دیا۔