ایک نیوز :انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو3روز تک تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کےمطابق نو مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمے میں نئی دفعات عائد کرنے کے معاملے پرپولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو دوبارہ جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت پیش کیا ۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی ،ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل نے دوبارہ جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی ۔