روپے کی قدر میں کمی،ڈالر مزید تگڑاہوگیا

روپے کی قدر میں کمی،ڈالر مزید تگڑاہوگیا
کیپشن: Depreciation of rupee, dollar further strengthened

ایک نیوز:کاروباری ہفتے کے پہلے روز روپے کی قدر میں کمی،امریکی کرنسی مزید مہنگی ہو گئی۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 1روپے مہنگا ہو کر 301سے بڑھ کر 302روپے پر بند ہوا ۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 1روپےمہنگا ہو کر 315روپے پربند ہوا۔

  پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر  مارکیٹ میں 192 پوائنٹس کی کمی  ہوئی۔100 انڈیکس 47 ہزار 478 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ میں 6 ارب روپے مالیت کے 18 کروڑ حصص کا کاروبار ہوا ۔مارکیٹ میں 202 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 90 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا۔