10ہزار بجلی کا بل ادا کرنے کے بعد گھر میں فاقے ،4بچوں کی ماں کی خودکشی

10ہزار بجلی کا بل ادا کرنے کے بعد گھر میں فاقے ،4بچوں کی ماں کی خودکشی

ایک نیوز: جہانیاں میں بجلی کا بل 10ہزار ادا کرنے کے بعد گھر میں فاقے ہونے پر 4بھوکے سے بلکتے بچوں کی ماں نے موت کو گلے لگالیا۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاتون کے شوہر قاسم کا کہنا ہےکہ بل ادائیگی کے بعد گھر میں راشن کیلئے پیسے نہ تھےاور بچے 2 روز سے بھوکے تھے۔ شوہر قاسم کا کہنا ہےکہ چار بچوں کا باپ ہوں اور 4 سو روپے دیہاڑی پر مزدوری کرتا ہوں 10 ہزار روپے بجلی کا بل آیا تو گھر کی اشیاء فروخت کیں اور قرض لیکر بل ادا کیا۔میپکو اہلکاروں نے بجلی بحال نہ کی گھر آیا تو بیوی حمنہ بجلی کی بندش اور بھوکے بچوں کی وجہ سے پریشان تھی، کام پر گیا تو اس نے زہریلی گولیاں کھا لیں۔

خاتون کے شوہر کا کہنا ہےکہ بیوی کوتحصیل ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-28/news-1693220723-7835.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-28/news-1693220723-4894.mp4