نواز الدین صدیقی کو شاہ رخ خان پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا

Aug 28, 2023 | 15:55 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بالی وُڈ کے اداکار نوازالدین صدیقی نے شاہ رخ خان کے بارے میں ایک متنازع بیان دیا ہے جس کے بعد اُن پر شارخ خان کے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق  سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں نوازالدین صدیقی سے ایک خاتون اُن کی فلموں کے بارے میں سوال کرتی ہیں کہ کیا آپ نے کبھی ایسا سنا ہے کہ آپ کی ہر فلم میں ایک ہی جیسے کردار ہوتے ہیں؟
اس سوال کے جواب پر نوازالدین صدیقی کہتے ہیں کہ ’میں اتنا ضدی آدمی ہوں، کبھی اپنے آپ کو ایسے ایک جیسے کردار کرنے ہی نہیں دوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ٹائپ کاسٹ (یعنی ایک ہی جیسے کردار کرنے والے) ہیرو ہوتے ہیں۔ نواز الدین نے شاہ رخ خان کا پوز بناتے ہوئے کہا کہ ’جو 35 سال تک اس طرح کی چیزیں کرتے رہتے ہیں۔‘

اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد شاہ رخ خان کے مداح نوازالدین صدیقی پر برس پڑے ہیں۔ٹوئٹر ہینڈل تیرے حوالے اپنی ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ ’نواز کو کس چیز کا تکبر ہے؟ خود وہ کون سا ورسٹائل اداکار ہے؟‘


موہت شرما  نے اس حوالے سے ٹویٹ میں کہا کہ ’اُن کے پاس ماسوائے فلموں میں گالیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں۔ نواز نے جتنی فلمیں کی ہیں، اُس سے زیادہ برسوں سے تو شاہ رخ خان انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں۔‘

ٹوئٹر ہینڈل شفٹِڈ ٹو مارس نے اس حوالے سے تبصرہ کیا کہ ’اس بندے نے تقریبا ہر چیز میں ناکامی پائی ہے، اسے کوئی بھی دیکھنا پسند نہیں کرتا۔ چاہے اس کی فلمیں اچھی ہوں یا بری ہوں، لوگ انہیں ایسے نظر انداز کر رہے ہیں جیسے میں اپنے کھانے میں پیاز نظر انداز کرتی ہوں۔‘

پرانوو لکھتے ہیں کہ ’یہ بھائی آغاز سے لے کر اب تک ہر فلم میں فیضل کا کردار ادا کر رہے ہیں اور پھر بھی ایسی باتیں کہنے کی ہمت رکھتے ہیں۔

ارشیا نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’وہ اداکار ایسا کہہ رہا ہے جسے ڈارک تھرلر شوز اور فلموں سے پہچان ملی ہے اور باقی ہر قسم کی فلموں میں بری طرح فلاپ ہوا ہے۔‘

7 ستمبر کو آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائیو پر نواز الدین صدیقی کی فلم ’ہڈی‘ ریلیز ہو گی جس میں وہ خواجہ سرا کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اُسی روز بھارت سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں کنگ خان کی فلم ’جوان‘ ریلیز ہو گی۔

مزیدخبریں