ایک نیوز: بالی وُڈ کے اداکار نوازالدین صدیقی نے شاہ رخ خان کے بارے میں ایک متنازع بیان دیا ہے جس کے بعد اُن پر شارخ خان کے مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں نوازالدین صدیقی سے ایک خاتون اُن کی فلموں کے بارے میں سوال کرتی ہیں کہ کیا آپ نے کبھی ایسا سنا ہے کہ آپ کی ہر فلم میں ایک ہی جیسے کردار ہوتے ہیں؟
اس سوال کے جواب پر نوازالدین صدیقی کہتے ہیں کہ ’میں اتنا ضدی آدمی ہوں، کبھی اپنے آپ کو ایسے ایک جیسے کردار کرنے ہی نہیں دوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ٹائپ کاسٹ (یعنی ایک ہی جیسے کردار کرنے والے) ہیرو ہوتے ہیں۔ نواز الدین نے شاہ رخ خان کا پوز بناتے ہوئے کہا کہ ’جو 35 سال تک اس طرح کی چیزیں کرتے رہتے ہیں۔‘
Ek line Shahrukh ka pura Career khatam kar diya ???????????? pic.twitter.com/TBOHQWLpcF
— Facts (@BefittingFacts) August 26, 2023
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد شاہ رخ خان کے مداح نوازالدین صدیقی پر برس پڑے ہیں۔ٹوئٹر ہینڈل تیرے حوالے اپنی ٹویٹ میں کہتے ہیں کہ ’نواز کو کس چیز کا تکبر ہے؟ خود وہ کون سا ورسٹائل اداکار ہے؟‘
Nawaz ko kis chiz Ka itna arrogant hai khud kon si versatile hai https://t.co/Gwe26OiT71
— terehawale (@kesariyaisq) August 27, 2023
موہت شرما نے اس حوالے سے ٹویٹ میں کہا کہ ’اُن کے پاس ماسوائے فلموں میں گالیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں۔ نواز نے جتنی فلمیں کی ہیں، اُس سے زیادہ برسوں سے تو شاہ رخ خان انڈسٹری میں کام کر رہے ہیں۔‘
He has nothing except abuse in films, SRK is working in the industry for more years than the films Nawaz did
— Mohit Sharma (@Awara013) August 26, 2023
ٹوئٹر ہینڈل شفٹِڈ ٹو مارس نے اس حوالے سے تبصرہ کیا کہ ’اس بندے نے تقریبا ہر چیز میں ناکامی پائی ہے، اسے کوئی بھی دیکھنا پسند نہیں کرتا۔ چاہے اس کی فلمیں اچھی ہوں یا بری ہوں، لوگ انہیں ایسے نظر انداز کر رہے ہیں جیسے میں اپنے کھانے میں پیاز نظر انداز کرتی ہوں۔‘
The guy has literally lost everything, no one is interested in watching him. However good or bad his projects might be people are skipping him like I skip onions in my meal. https://t.co/snf9JuY3Ac
— . (@ShiftedtoMars) August 27, 2023
پرانوو لکھتے ہیں کہ ’یہ بھائی آغاز سے لے کر اب تک ہر فلم میں فیضل کا کردار ادا کر رہے ہیں اور پھر بھی ایسی باتیں کہنے کی ہمت رکھتے ہیں۔
Dude has literally been playing Faizal in every film he has starred in till now yet has the audacity to say this! https://t.co/VYwdPQdmVp
— Pranav (@pranavdi) August 26, 2023
ارشیا نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’وہ اداکار ایسا کہہ رہا ہے جسے ڈارک تھرلر شوز اور فلموں سے پہچان ملی ہے اور باقی ہر قسم کی فلموں میں بری طرح فلاپ ہوا ہے۔‘
Saying an actor who got recognition by doing dark thriller shows/ movies and got badly flopped in other genres... https://t.co/Vl4wyPhz7A
— Arshiya (@shahrukcafe) August 27, 2023
7 ستمبر کو آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائیو پر نواز الدین صدیقی کی فلم ’ہڈی‘ ریلیز ہو گی جس میں وہ خواجہ سرا کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اُسی روز بھارت سمیت دنیا بھر کے سنیما گھروں میں کنگ خان کی فلم ’جوان‘ ریلیز ہو گی۔