ایمان مزاری کی رہائی کے فوری بعد تیسری مرتبہ گرفتاری

ایمان مزاری کی رہائی کے فوری بعد تیسری مرتبہ گرفتاری
کیپشن: Iman Mazari was arrested for the third time immediately after his release

ایک نیوز: ایمان مزاری کو آج انسداد دہشتگردی عدالت سے ضمانت مںظور ہونے کے بعد رہائی کا پروانہ ملا تاہم وہ رہا نہ ہوسکیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ایمان مزاری کو اڈیالہ جیل کے باہر سے رہائی کے فوری بعد تیسری مرتبہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

جیل حکام کے مطابق ایمان مزاری کو حساس اداروں پر الزامات پر گرفتار کیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ ایمان مزاری کو کچھ دیر قبل رہا کیا گیا تھا۔ جنہیں اب اسلام آباد پولیس نے دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس ایمان مزاری کو گرفتار کرکے روانہ ہوگئی ہے۔