انٹرنیشنل فٹنس اینڈ باڈی بلڈنگ مقابلہ، پاکستان نے پہلا ٹائٹل جیت لیا

 انٹرنیشنل فٹنس اینڈ باڈی بلڈنگ مقابلہ، پاکستان نے پہلا ٹائٹل جیت لیا

پی این ا ین: انٹرنیشنل فٹنس اینڈ باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں پاکستان نے فٹنس چیلنج کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق   انٹرنیشنل فٹنس اینڈ باڈی بلڈنگ مقابلوں میں پاکستان کے حوالدار مقبول  احمد نے ملک کا نام روشن کردیا ہے۔آٸی ایف بی بی ایلیٹ پرو ایشین چیمپئن شپ کے فٹنس چیلنج کا ٹائٹل جیت لیا  ہے۔

حوالدر مقبول نےفٹنس چیلنج ایونٹ کی 40 پلس ایج کیٹگری کا ٹائٹل جیتا ہے، انٹرنیشنل فٹنس چیلنج مقابلوں میں پاکستان پہلی بار بڑا اعزاز جیتا ہے۔حوالدر مقبول احمد کا تعلق پاکستان آرمی سے ہے۔

یاد رہے کہ آئی ایف بی بی ایلیٹ پرو ایشین چیمپئن شپ کے مقابلے لبنان میں ہوئے ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-28/news-1693213948-5663.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-28/news-1693213948-2367.mp4