ایک نیوز: داؤد انجینیئرنگ یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی طلبا سے تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی جمعیت طلبہ کیجانب سے جامعہ کراچی سے باہر مددگار کیمپ لگایا گیا تھا۔وائس چانسلر ثمرین حسین نے داخلہ ٹیسٹ کے موقع پر جمعیت کے کیمپ کو ہٹانے کا کہا۔
بتایا گیا ہے کہ کیمپ نا ہٹانے پر ثمرین حسین نے کمیپ میں موجود پمفلٹ کو پھاڑنا شروع کیا۔ ثمرین حسین نے جمعیت کارکنان کو یونیورسٹی کا لوگو استعمال کرنے پر غیر مہذب الفاظ استعمال کیے۔
ترجمان جمعیت کراچی کا کہنا ہے کہ ثمرین حسین کے اس غیر مہذب اور غیر آئینی اقدام کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ وائس چانسلر نے کیمپ پر موجود طلبہ کو ہراساں کیا، طلباء کے ساتھ ناروا سلوک استاد کے مرتبے کو داغدار کرنے کی سازش ہے۔
یونیورسٹی ترجمان سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی مگر جواب نہیں مل سکا۔