اہلیہ کی قابل اعتراض تصاویر کی تشہیر: سابق ڈی آئی جی کی ضمانت منسوخی کی اپیل مسترد

Aug 28, 2023 | 12:30 PM

ایک نیوز: سپریم کورٹ نے اہلیہ کی مبینہ قابل اعتراض تصاویر کی تشہیر سے متعلق معاملہ میں سابق ڈی آئی جی  کیخلاف ضمانت منسوخی کی اپیل مسترد کردی، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ پورا ایک سال جیل کی ویڈیو لنک کی خرابی کے سبب ٹرائل رکا رہا، قانون بالکل واضح ہے، اگر ایک سال ٹرائل مکمل نہ ہو اور ملزم جیل میں رہے تو وہ ضمانت کا حقدار ہے جبکہ ملزم کے پہلے دو سال کا کنڈکٹ ہمارے سامنے نہیں ہے۔ ملزم کے تیسرے سال کے کنڈکٹ پر سیشن جج کی رپورٹ ہمارے سامنے ہے۔ سیشن کورٹ رپورٹ کے مطابق پورا ایک سال جیل کے ویڈیو لنک کی خرابی کے سبب ٹرائل مکمل نہ ہوسکا۔ 

عدالت نے کہا کہ اگر استغاثہ تیسرے سال بھی ٹرائل مکمل کرنے کے بجائے سویا رہے تو کیا ہوگا، اس پر فیصلہ دیں گے، سپریم کورٹ نے تین ماہ میں ٹرائل کورٹ کو ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

مزیدخبریں