ایک نیوز :ہوم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب آرٹس کونسل کی سفارش پر لاہور کینٹ میں واقع شالیمار تھیٹر کو بھی سیل کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بیہودہ ڈانس دکھانے پر پنجاب آرٹس کونسل کی سفارش پر لاہور کینٹ میں واقع شالیمار تھیٹر کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔عامر میر کا کہنا ہےکہ جہاں بھی بیہودگی اور فحاشی پھیلانے کی شکایت موصول ہوئی وہاں سخت کارروائی کی جائے گی، پنجاب حکومت اس معاملے میں نہ تو کوئی دباؤ لے گی اور نہ ہی کسی بلیک میلنگ کا شکار ہوگی۔
پنجاب آرٹس کونسل نے ڈپٹی کمشنرز گوجرانولہ، بہاولپور، ملتان، رحیم یار خان، ساہیوال، بھکر، شیخوپورہ اور پاکپتن کو ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ عامر میر کا کہنا ہےکہ ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے اور فحاشی پھیلانے والے اداکاروں، پروڈیوسرز اور تھیٹر مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے متعلقہ اضلاع میں ڈرامہ ایکٹ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔