شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار کو اسلام آباد کی حدود سے 6 ستمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

Aug 28, 2023 | 12:24 PM

ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریارآفریدی اور شاندانہ گلزار کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے 6 ستمبر تک گرفتاری سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی۔

ڈی سی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے دونوں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ایم پی او آرڈر معطل کر رکھے ہیں۔ ایم پی او آرڈرز معطل ہونے پر دونوں رہنماؤں کو جیل سے رہا کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بطور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ایم پی او آرڈر جاری کیے تھے۔ 

عدالت نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشنز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔ عدالت نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی آپریشنز کو آج فرد جرم عائد کرنے کے لیے طلب کر رکھا ہے۔

عدالت نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کو اسلام آباد کی حدود سے کسی بھی مقدمے میں گرفتار نا کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 6 ستمبر تک ملتوی کردی۔ 

مزیدخبریں