ایک نیوز: غربت خیرات سے نہیں عدل سے ختم ہوتی ہے، تاجروں نے جماعت اسلامی کی بجلی کے بلوں میں اضافہ کیخلاف تحریک میں ساتھ دینا کا اعلان کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مہنگائی سے ماری عوام بجلی کے بلوں پر پھٹ پڑی، عوام کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کا بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔ تاجروں نے جماعت اسلامی کی بجلی کے بلوں میں اضافہ کیخلاف تحریک میں ساتھ دینا کا اعلان کر دیا ہے۔
رہنما جماعت اسلامی احمد سلمان بلوچ نے2 ستمبر کی ہڑتال کامیاب بنانے کے حوالے سے تاجروں سے ملاقاتیں کی۔ تاجروں نے جماعت اسلامی کی بجلی کے بلوں میں اضافہ کیخلاف تحریک میں ساتھ دینا کا اعلان کیا ہے۔
احمد سلمان بلوچ کا کہناہےکہ بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس کا بوجھ برداشت نہیں کرنا تو سرکاری مفت مراعات کیخلاف مہم چلانا ہو گی۔عوام فیصلہ کرے مہنگائی سے ، بیروزگاری سے تنگ آ کر خود کشی نہیں کرنی مگر ہمارا ایسا حال کرنے والوں کے گریبان پکڑنے ہیں۔بے حس حکمرانوں سے پوچھنا ہے محنت کے باجود ہمارے بچے بھوکے کیوں سوئیں،بے حس حکمرانوں کے حلق سے اپنا حق نکالنا ہے کے انکے بچے بغیر محنت کے ارب پتی کیسے ہو گئے ہیں۔