جہلم: باپ، بیٹے کو قتل کرنے والا اجرتی قاتل سہولتکاروں سمیت گرفتار

Aug 28, 2023 | 12:11 PM

ایک نیوز: جہلم میں پولیس کی بڑی کارروائی، باپ بیٹے کو قتل کرنے والے قاتل کو سہولتکاروں سمیت گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت فیصل کے نام سے ہوئی ہے۔ جس نے غلہ منڈی میں فائرنگ کرکے باپ، بیٹے کو قتل کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل نے سرعام گولیاں چلا کر دو بندوں کو موت کے گھات اتار دیا تھا۔ غلہ منڈی میں فاٸرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد سلیمان اور پارس نامی دو بندوں پر بھی فاٸرنگ کی گئی۔ دونوں نوجوانوں کو شدید زخمی خالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

انکشاف ہوا ہے کہ فیصل نے اس سے قبل ساوتھ افریقہ میں قتل کیا۔ پھر پاکستان پہنچ کر اپنی بیوی کو قتل کیا۔ اجرتی قاتل نے ابتک چار سے زائد کو قتل کیا ہے۔ 

ذراٸع کے مطابق فیصل جواری بھی تھا اس نے اپنی بیٹی بھی جواء میں ہاری تھی۔ دو افراد کو قتل دو افراد کو زخمی کرکے پولیس کو چیلنج کرکے بھاگنے والا ملزمان سوہاوہ سے گرفتار ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم فیصل نے مقتولین و زخمیوں کے پورے خاندان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

مزیدخبریں