ایشیا کپ، مہمان ٹیموں کی آمد کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل

Aug 28, 2023 | 12:07 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ایشیا کپ میں مہمان ٹیموں کی آمد کیلئے ٹریفک انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مہمان ٹیموں کی آمد پر ٹریفک انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔سی ٹی او لاہور  کیپٹن(ر)مستنصر فیروز  کا کہناہےکہ ائیرپورٹ سے ہوٹل تک ٹیم کی موومنٹ کےلئے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ٹیم موومنٹ کے دوران حج ٹرمینل سے گورنرہاؤس تک عارضی ڈائیورشنز لگا ئی جائیں گی۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہےکہ موومنٹ کے دوران روڈز کو کم سے کم وقت کےلئے بند رکھا جائے گا۔شہریوں کو راستہ ایپ، سوشل و الیکٹرانک میڈیا کی مدد سے آگاہی دی جارہی ہے۔سی ٹی او لاہور نےموومنٹ کے وقت شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ افغانستان کی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہیں جبکہ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں یکم ستمبر کو لاہور پہنچیں گی۔

مزیدخبریں