تماشیل تھیٹر بند کرنے کیخلاف درخواست ، عدالت کا  اتھارٹی لیٹر پیش کرنے کاحکم

Aug 28, 2023 | 11:48 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں تماشیل تھیٹر بند کرنے کے خلاف دائر درخواست پر   اتھارٹی لیٹر پیش کرنے کاحکم دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں تماشیل تھیٹر بند کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس  چوہدری محمد اقبال نے پنجاب آرٹسٹ پروڈیوسر تھیٹرز ایسوی ایشن کے قیصر ثنا اللہ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو اتھارٹی لیٹر پیش کرنے کاحکم دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اتھارٹی لیٹر دیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ اپ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہیں،اسکے بعد درخواست قابل سماعت ہو گی ۔

درخواست میں  ہوم سیکرٹری پنجاب ،کمشنر لاہور سمیت دیگر  کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستگزار کا کہنا ہےکہ تماشیل تھیٹر میں عوام کی تفریح کیلئےڈرامے دکھائے جاتے ہیں،اسکے لیے انہوں نے اجازت لے رکھی ہے۔

درخواستگزار کا کہنا ہےکہ24اگست کو کمشنر لاہور کی سربراہی میں پولیس نے غیر قانونی تھیٹر پر ریڈ  کیا،میل اور فی میل آرٹسٹوں پر تشدد کیا ۔تھٹیر میں موجود 2لاکھ 43ہزار کی نقدی ہٹا لی،پولیس جاتے ہوے غیر قانونی تھیٹر کو سیل کر گئی ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پولیس کو تھٹیر کو سیل کر نے کا  قانونی اختیار نہیں تھا۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ تھٹیر کو  ڈی سیل کرنے کا حکم دے۔ عدالت پولیس اور انتظامیہ کو انکے کاروبار میں غیر قانونی مداخلت کرنے سے روکے۔

مزیدخبریں