سندر: پولیس کاچھاپہ، نازیبا حرکات کرتے 30 لڑکے، لڑکیاں گرفتار

سندر: پولیس کاچھاپہ، نازیبا حرکات کرتے 30 لڑکے، لڑکیاں گرفتار

ایک نیوز: سندر کے علاقے میں ایک پلازے سے 30 لڑکے، لڑکیاں جوا کھیلتے اور نازیبا حرکات کرتے پکڑے گئے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے رات گئے سندر میں پلازہ پر چھاپہ مار کر نازیبا حرکات کرتے اور جوا کھیلتے 30 لڑکے اور لڑکیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔   پولیس نے 2 اشتہاریوں کی اطلاع پر پلازہ پر ریڈ کیا تو 26 لڑکے لڑکیاں بے لباس تھے جبکہ 4 نشے میں جوا کھیل رہے تھے۔ سی سی پی او لاہور کے حکم سے پولیس نے 2 مقدمات درج کر کے سب کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ رات گئے تک کئی بااثر شخصیات ملزمان کو چھڑوانے کے لئیے سرگرم رہے،موقع سے پولیس نے شراب کی بوتلیں بھی برآمد کر لی ہیں۔