بجلی بلوں کیخلاف احتجاج جاری، بل نذر آتش، وکلاء کا ہڑتال کا اعلان

Aug 28, 2023 | 11:24 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بجلی کے بھاری بلوں پر عوام کا پارہ ہائی ہوگیا، ملک کے مختلف شہروں میں آج بھی احتجاج  جاری ہے، عوام نے بل جلادیے۔ڈسٹرکٹ بار نےبجلی کے بلوں پر ظالمانہ ٹیکس کے خلاف آج ہڑتال کو اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ ڈسٹرکٹ بار  نے بجلی کے بلوں پر ظالمانہ ٹیکس کے خلاف آج ہڑتال کو اعلان کیا ہے۔ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کا بجلی بلوں میں خطرناک حد تک اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اوکاڑہ ڈسٹرکٹ بار نے ملک بھر میں سول سوسائٹی کا سڑکوں پر نکل احتجاج کرنے کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ 

 ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کا ایک ہنگامی اجلاس بار روم میں زیر صدارت صدر بار میاں طلعت حسین ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بجلی کی حالیہ اور تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا ۔اس موقع پر صدر بار میاں طلعت حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم اپنی قوم کے ساتھ اور ان پر بجلی بلوں کے نام پر مہنگائی کے اس بدترین حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت کو انتباہ کرتے ہیں کہ وہ اس ظلم کو فوری ختم کرے۔ شہریوں کی جانب سے مہنگائی کے باعث روزانہ کی بنیاد پر شروع ہونے والا خود کشیوں کا ایسا سلسلہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ محمد جنید کچھی ایڈووکیٹ نے ہم مہنگائی کے گرداب میں پہلے ہی غوطہ زن قوم کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ان پر ہونے والے ہر ظلم پر ہم ان کے ساتھ ہیں جنید کچھی ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ شہریوں کی جانب سے مہنگائی کے باعث روزانہ کی بنیاد پر شروع ہونے والا خود کشیوں کا ایسا سلسلہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا حکومت ہوش کے ناخن لے اور کو سول نافرمانی اور انارکی کی جانب دھکیلنے سے باز آے ہم قوم کے ساتھ ہیں انہیں ہر طرح کے قانونی تعاون کا یقین دلاتے ہیں۔ جنید کچھی ایڈووکیٹ کی جانب سے قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلیے بار کی جانب ہڑتال کا بھی اعلان کر دیا۔ شہریوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اوکاڑہ کی جانب سے ہمدردی۔ اظہار یکجہتی اور تعاون کے عزم پر انتہائی خوش آئند قرار دیا ہے۔

اوکاڑہ:

اوکاڑہ میں بجلی کے بلوں میں ہو شربا اضافے سے بچے بھی میدان میں آ گئے ہیں،بچوں کا بجلی کے بل ہاتھ میں پکڑ کر حکومت کے خلاف احتجاج  کیا۔بچوں کا کہنا ہےکہ اتنے زیادہ بجلی کے بلوں میں اضافہ قبول نہیں ہے۔حکومت نے اتنے ٹیکس لگا دئیے ہے کہ سمجھ ہی نہیں آتی بجلی اتنی مہنگی کیسے ہو گی،بچوں نے چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بل ہمارے والدین کہاں سے جمع کروائیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-28/news-1693204012-9095.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-28/news-1693204012-9535.mp4

چونیاں:

ملک بھر کی طرح چونیاں میں بھی عوام کو چکرا دینے والے بجلی کے بلوں کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی ۔ شہریوں نے بجلی کے بل اٹھائے واپڈا حکام اور حکومت کے مخالف بھرس پڑے ،بجلی کے بل نذراتش کر دیے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ مہنگائی کے اس دور میں بجلی کے اضافی بل عوام کی برداشت سے باہر ہو گئے ہیں۔ غریب عوام دو وقت کی روٹی پوری کریں یا بجلی کے بل جمع کروایں شہریوں نے اعلی حکام سے بجلی کی قیمتوں میں کمی  کرنے اور ٹیکس بھی ختم کرنے کی اپیل کی ہے

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-28/news-1693203457-4367.mp4

رینالہ خورد:

رینالہ خورد، تحصیل بار ایسوسی ایشن نے بھی بجلی کے بلوں پر ظالمانہ اضافے کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیاہے۔صدرتحصیل بار کا کہنا ہےکہ بار بجلی کے بلوں میں ہوشربا اضافے کی مزمت کرتی ہے اور  آئے روز بجلی کے یونٹوں کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں۔

صدر تحصیل بار کا کہنا ہےکہ بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔جنرل سیکرٹری تحصیل بار کا کہنا ہےکہ رینالہ خورد بار کے وکلاء صاحبان عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-28/news-1693203918-7643.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-28/news-1693203918-7345.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-28/news-1693203918-7893.mp4

قصور:

قصور کے شہریوں کا بھی بجلی کے بل دیکھ کر میٹر شاٹ ہو گیا۔ قادرآباد چوک  میں بھاری بھرکم بلوں کے خلاف شہریوں نے  شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔شہریوں نے احتجاج  کرتے ہوئے رائے ونڈ روڈ کو ٹائرجلاکر بلاک کردیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بچوں کا پیٹ پالیں ،گھروں کے اخراجات پورے کریں یا بجلی کے بل جمع کروائیں حکومت نے ہمیں خودکشیاں کرنے پر مجبورکردیا ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ  حکومت بجلی کے بلوں پر ٹیکس کو فوری ختم کرے اگر ظالمانہ ٹیکس ختم نا کیا گیا تو ہم اپنے بل جمع نہیں کروائیں گے۔ حکومت مہنگائی کی ستائی عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ نہ ڈالے ۔موجودہ حالات میں عوام نے گزشتہ حکومتی نمائندوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام کو ان حالات میں پہنچاکر خود لندن پہنچ گئے اور عوام قبرستانوں کے کناروں پر 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-28/news-1693204067-2950.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-28/news-1693203394-2210.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-28/news-1693203394-1838.mp4

چیچہ وطنی:

چیچہ وطنی میں بجلی بلوں اور بے جا ٹیکسز کے خلاف بار ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔صدر بار ہمایوں آفتاب میلو کا کہناہےکہ وکلاء آج کسی بھی کیس کے سلسلہ میں کسی عدالت میں پیش نہیں ہونگے۔ بلوں کے میں ٹیکسز ختم کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-28/news-1693203561-3347.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-28/news-1693203561-6870.mp4

منڈی بہاءالدین :

منڈی بہاءالدین کے علاقہ بھیکو موڑ میں بجلی بلوں میں اضافہ کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے ٹائروں کو آگ لگا کر پھالیہ سے موٹر وے کو ملانے والا سیال موڑ  روڈ پر ٹریفک کو بلاک کر دیا جس سے سیال موڑ انٹرچینج جانے والی سڑک پر ٹریفک معطل ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

مظاہرین بجلی کے بل اٹھائے واپڈا حکام اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین نے بجلی کے بلوں کو جلا دیا اور کہا کہ جب تک ظالمانہ ٹیکس ختم نہیں کئے جاتے اس وقت تک بل جمع نہیں کروائیں گے۔ شہریوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں بجلی کے اضافی بل برداشت سے باہر ہیں عوام دو وقت کی روٹی پوری کریں یا بجلی کے بل جمع کرائیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور ٹیکس بھی ختم کیا جائے،  بجلی کے ظالمانہ بل کسی صورت جمع نہیں کروائیں گے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-28/news-1693209725-6992.mp4

پاکپتن:

پاکپتن میں ار ممبران پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر واپڈا اور بجلی بلز کی قیمتوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، مہنگائی غربت اور بے روزگاری نے عوام کا جینا محال کردیاہے۔ نگران حکومت بجلی کے بل اور ٹیکسز کم کرے ورنہ احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔

مظاہرین کا کہنا ہےکہ بجلی کے بلوں میں بے جا اضافہ اور ٹیکسز کی وجہ سے محنت کش اور سفید پوش طبقے فاقہ کشی پر مجبور ہے۔

حافظ آباد :

حافظ آباد  میں شہریوں کا ظالمانہ بجلی بلوں کیخلاف احتجاج  کیا،شہری ظالمانہ بجلی کے بلوں کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔شہریوں نے واپڈا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ شہریوں کا کہنا ہےکہ کمر توڑ مہنگائی اور مہنگی بجلی عام آدمی شدید متاثر ہوا ہے۔شہریوں نےمطالبہ کیا ہےکہ حکومت فوری طور پر بجلی کی قیمت  میں اضافہ واپس لے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-28/news-1693209870-5519.mp4

چکوال:
بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف چکوال کے شہری بھی سراپا احتجاج ہیں۔ شہریوں نے واپڈا آفس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ غریب عوام پر ظلم بند کریں ہم بچے پالے یا بل ادا کریں۔

جتوئی:

جتوئی میں بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافے کے خلاف شہرسلطان میں بھی انجمن تاجران میدان میں آگئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہےکہ بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے نگران حکومت غریبوں کااستحصال کررہی ہے۔ ہزاروں روپے کا بل غریب ادا نہیں کرسکتے،غریب عوام پر 13 مختلف قسم کے بھاری ٹیکسز کے بعد بجلی مہنگی کرنا ظلم ہے۔شرکاء کا کہنا ہےکہ حکومت تمام ملازمین سے فری بجلی یونٹس واپس لے.  

انجمن تاجران نےحکومت سے بجلی کے ٹیرف میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔تاجروں کا کہنا ہےکہ بجلی کے ٹیرف میں کمی نہ کی گئی تو شٹرڈاؤن ہڑتال کریں گے۔

شاہ کوٹ:

شاہ کوٹ میں شہری بجلی کے بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئے،احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ریلی میں بارایسوسی ایشن،سول سوسائٹی، فلاحی و سماجی تنظیموں کے علاوہ تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی جڑانوالہ چوک سے شروع ہوکر گھنٹہ گھر چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کے شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے مطالبات درج تھے۔بجلی کی حالیہ اور تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کو انتباہ کرتے ہیں کہ وہ اس ظلم کو فوری ختم کرے۔شہریوں کی جانب سے مہنگائی کے باعث روزانہ کی بنیاد پر شروع ہونے والا خود کشیوں کا ایسا سلسلہ پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

راولپنڈی:

راولپنڈی ، بکرا منڈی آئیسکو گرڈ اسٹیشن پر شہریوں نےاحتجاج کرتےہوئےگرڈ اسٹیشن کا گھیراؤ کر لیا۔شہریوں نے بکرا منڈی گرڈ اسٹیشن کے سامنے اپنے بل جلا ڈالے، گرڈ اسٹیشن کے باہر شہریوں کی حکومت کیخلاف نعرے بازی جاری ہے۔مظاہرین کا کہنا ہےکہ بلوں میں ٹیکسز کے نام پر ہمارا خون نچوڑا جا رہا ہے ،نہ بل جمع کروائیں گے نہ گھروں سے بجلی کاٹنے دینگے ۔ 

بکرا منڈی گرڈ اسٹیشن کے باہر احتجاج سے ٹریفک بلاک ہو گئی ہے جس سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں نےمطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم بجلی بلوں سے تمام اضافی ٹیکسز فی الفور ختم کریں ۔ 

راجن پور:

راجن پور  میں بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسز کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے۔کیمسٹ ایسوسی ایشن اور انجمن تاجران نے بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکسز  کے خلاف چوک اباد کے مقام پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا ۔شہریوں نے بجلی کے بلوں کو چوک الہ اباد کے مقام پر اگ لگا دی، شہریوں کی جانب سے قومی شاہراہ انڈس ہائی وے کو ٹائر جلا کر مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ قومی شاہراہ انڈس ہائی وے  بند ہونے سے ٹریفک کی لمبی قطاریں لگنے لگی مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔واپڈا کے خلاف احتجاج میں سول سوسائٹی انجمن تاجران کیمسٹ ایسوسی ایشن کے ممبران اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

بہاولپور:
بہاولپور بجلی کے بلوں کے خلاف تاجر اور  شہری سٹرکوں پر نکل آئے ۔شہریوں نےسرکلر روڈ پر بھاری بلوں کے خلاف شدیداحتجاج کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں سول سوسائٹی،تاجروں،مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما وں  سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے فیصلہ واپس نہ لینے کی صورت میں مسلسل احتجاج کی کال دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہےکہ بجلی کی قیمتوں میں آے روز اضافے نے کاروبار تباہ اور لوگوں کی قیمت خرید ختم کر کے رکھ دی ہے۔

رحیم یار خان :

رحیم یار خان میں بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف تاجروں اور شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔ بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف سارا شہر سراپا احتجاج ہے، شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ہے۔بجلی بلوں میں اضافے کے خلاف شاہی روڈ ، سٹی پل ، سٹی سینٹر اور دعا چوک تک احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ احتجاج کیلئے دوکانداروں نے دوکانیں بند کردیں شہریوں اور دوکانداروں نے بجلی کے بل جلا دئیے۔ شہر بھر کے بازاروں اور دوکانوں کے باہر مہنگی بجلی نا منظور کے بینرز آویزاں ہیں۔  مظاہرین نے بجلی بلوں میں اضافی اور ظالمانہ ٹیکسز ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی:

کراچی میں بجلی کی بندش  کیخلاف تمبر مارکیٹ سے متصل رہائشی و کاروباری مکینوں کا احتجاج جاری ہے۔شہریوں نے نشتر روڈ پر ٹائر جلا کر روڈ ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہےکہ پانچ روز سے بجلی بند کی گئی ہے، بل بھی اضافے دیے جا رہے ہیں اور بجلی بھی بند کی جا رہی ہے۔ تاجروں کا کہنا ہےکہ ہم بجلی کے بل ادا نہیں کریں گے۔

ہارون آباد:

ہارون آباد میں بجلی کے زائد بلوں کے خلاف فقیروالی میں بھی شدید احتجاج جاری ہے۔137 سکس آر سٹاپ پر سینکڑوں دیہاتیوں نےشدید احتجاج کیا۔مظاہرین نے بجلی کے بلوں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کر دیا۔مظاہرین نےحکومت کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے  اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین کا کہنا ہےکہ گزشتہ ماہ جانور فروخت کرکے بل ادا کئے تھے اب بل ادا کرنے کے پیسے نہیں ہیں. حکومت فوری طور پر بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے.

سیالکوٹ:

سیالکوٹ میں بجلی کے ظالمانہ اضافی بلوں کے خلاف شہریوں نےگیپکو آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بجلی کے بل اٹھا کر حکومت اور واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔  مظاہرین کا کہنا ہےہکہ حکومت نے بلوں میں بے تحاشا اضافہ کر کے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔ شہباز شریف کہتے تھے کہ اپنے کپڑے بیچ کر عوام کو ریلیف دونگا، جانتے ہوئے عوام کے کپڑے اتار کر لے گیا۔ حکومت ہمیں ایک ہی دفعہ کوئی کیمیکل پلا کر مار دے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر اضافی بل واپس لے،اپنے بچوں کو سکول سے اٹھا کر کام پر ڈال دیا ہے تاکہ فیس کے پیسے بجلی کے بل میں ادا کر سکیں، شہریوں نے تپتی ہوئی سڑک پر لیٹ کر احتجاج کیا .

مزیدخبریں