نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹروے ٹول ٹیکس میں بڑا اضافہ کردیا

Aug 28, 2023 | 11:24 AM

ایک نیوز: نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موٹروے کے ٹول ٹیکس میں بڑا اضافہ کردیا۔ لاہور سے اسلام آباد تک سفر کرنے والی گاڑیوں کو 11سو روپے ادا کرنا ہوں گے۔

موٹروے حکام کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہر گاڑی سے فی کلومیٹر 3روپے 7پیسے وصول کرے گی۔ موٹروے پر سفر کرنے والی مسافر وین سے 2590 روپے وصول کئے جائیں گے۔

مسافر بسوں کو 10روپے 29پیسے فی کلومیٹر کے حساب سے 3690 روپے دینا ہوں گے۔ سامان کی ترسیل کےلیے استعمال ہونیوالے ٹرکوں کے ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ ہوگیا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہر ٹرک سے 17روپے 22پیسے فی کلومیٹر وصول کرے گی۔

ٹول ٹیکس میں اضافے کا نفاذ ہوگیا ہے اور موٹرویز پر کلیکشن بوتھ کے باہربینرز آویزاں کردیے گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں