ایک نیوز: اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی دونوں بہنوں کی ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ علیمہ خانم اور عظمی خان عدالت کے سامنے پیش ہوئیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی جانب سے شیراز احمد رانجھا پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے بیرسٹر عمیر نیازی بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
وکیل نے اپنے دلائل میں مؤقف اختیار کیا کہ آپ نے اٹھارہ اگست کو آرڈر کیا تھا لیکن بہنوں کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ میں اس میں آرڈر کر دیتا ہوں۔