پی ٹی آئی رہنما علی افضل ساہی کی ضمانت کنفرم

Aug 28, 2023 | 10:55 AM

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی افضل ساہی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ضمانت کنفرم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِدہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما علی افضل ساہی کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے درخواست پر سماعت کی۔ 

پی ٹی آئی رہنما علی افضل ساہی اپنے وکیل کے ہمراہ اےٹی سی پیش ہوئے۔ اےٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے علی افضل ساہی کی ضمانت کنفرم کردی۔

یاد رہے کہ علی افضل ساہی کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

مزیدخبریں