سیلابی ریلہ احمد پور شرقیہ میں داخل،فصلیں تباہ،لوگ محفوظ مقامات پر منتقل

سیلابی ریلہ احمد پور شرقیہ میں داخل،فصلیں تباہ،لوگ محفوظ مقامات پر منتقل

ایک نیوز: دریائے ستلج کا بڑا  سیلابی ریلا احمد پور شرقیہ کے علاقوں میں داخل ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دریائے ستلج میں طغیانی کے باعث 4زمیندارہ بند ٹوٹ گئے  ہیں۔ پپلی راجن ، ناصر گھلو ، نوشہرہ بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی 50 سے زائد بستیوں میں داخل ہو گیاہے۔پانی تیزی سے مزید رہائشی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔

سیلاب کی وجہ سے وسیع پیمانے پر کاشت فصلیں اور چارہ زیر آب آگیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں، ایمرجنسی انخلا اور لوگوں کے سامان کو منتقل کرنے لئے ٹیمیں الرٹ ہیں۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-28/news-1693201608-1319.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-28/news-1693201608-3428.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-28/news-1693201608-2315.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-28/news-1693201608-1381.mp4