کرتار پور راہداری نے 55برس قبل بچھڑے خاندانوں کو ملا دیا

کرتار پور راہداری نے 55برس قبل بچھڑے خاندانوں کو ملا دیا

 پی این ا ین: کرتاپور راہداری مسلسل بچھڑوں ہوؤں کو ملانے کا سبب بننے لگی ،55 سال بعد پاکستانی اور بھارتی دو خاندانوں کی کرتاپور میں ملاقات ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق  آمنہ بی بی جن کا تعلق پاکستان کے گاؤں علی پور سیداں سے ہے ان کے  بھتیجے مسٹر ہنس راج اور انکی بھتجی مسز پورو دیوی جن کا تعلق بھارت سے ہے انہوں نے چند سال قبل اسلام قبول کیا تھا۔ 55 سال بعد  ملنے والے دونوں خاندان جذباتی ہو گئی جبکہ ایک دوسرے کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ 55 سال بعد ملنے والے خاندانوں میں خوشی کی لہر  تھی جس کے بعد مٹھایاں تقسیم کی گئی۔
اسلام قبول کرنے سے پہلے آمنہ بی بی کا سابقہ نام وریو بی بی تھا وہ اپنے بھائی کے بچوں کو دیکھنے کے لئے ترسی ہوئی تھی جو کرتاپور راہداری سے ممکن ہوا ۔آمنہ بی بی کا کہنا ہےکہ حکومت پاکستان کا بھرپور شکریہ ادا کرتی ہوں پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اقلیتوں کو یکساں حقوق حاصل ہیں کرتار پور راہداری امن کی راہداری ہے  ہمارے خاندان کی ملاقات 55سال بعد کرتار پور راہداری کے ذریعے ممکن ہوئی ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-28/news-1693201089-3537.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-28/news-1693201089-7710.mp4