ایک نیوز: جنوبی وزیرستان میں خواتین کو خودمختار بنانے کیلئے پاک فوج کی جانب سے ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں خواتین کو خودمختار اور خودکفیل بنانے کیلئے صوبائی حکومت کے تعاون سے پاک فوج کی طرف سے ڈیجیٹل سکلز ٹریننگ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
پروگرام کے مطابق 16 سالہ تعلیم کی حامل بے روزگار خواتین کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیجیٹل سکلز اور فری لانسنگ کے ذریعے انٹرنیٹ سے پیسے کمانے کا ہنر سکھایا جاتا ہے۔
ماہر استاتذہ کے زیر نگرانی خواتین کو بہتر تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں پاک فوج نے تمام تر اقدامات کئے ہوئے ہیں۔ خواتین اپنی مرضی کے مطابق کورسز میں ڈیجیٹل سکلز پروگرام میں شرکت کررہی ہے۔
ڈیجیٹل سکلز سے خواتین نہ صرف انفارمیشن ٹیکنالوجی بلکہ آئی ٹی سے منسلک دیگر شعبے میں بھی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکتی ہے۔ علاقے کے مشران خصوصاً خواتین نے ڈیجیٹل سکلز پروگرام کے انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔