مودی کے ہندوستان میں تعلیمی درسگاہیں بھی ہندو انتہا پسندی سے غیر محفوظ

Aug 28, 2023 | 10:33 AM

ایک نیوز: بھارتی ریاست اتر پردیش کے پرائمری اسکول کی ہندو استاد کا مسلمان بچے سے شرمناک سلوک، ضلع مظفر نگر کے نیہا پبلک اسکول میں سات سالہ محمد التمش کو سبق یاد نہ کرنے پر ہندو ٹیچر نے افسوسناک نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنایا۔

کلاس ٹیچر ترپتا تیاگی نے کلاس کے باقی بچوں کو محمد التمش کو باری باری تھپڑ مارنے کا کہا۔ ترپتا تیاگی نے یہ بھی کہا کہ تمام مسلمان بچوں کو یہ اسکول چھوڑ دینا چاہیے۔ 

ایک ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ ان کے اس بیان پر کچھ مرد ان کی تائید میں کہہ رہے ہیں کہ ٹھیک کہہ رہی ہیں، انھوں نے ہمارا تعلیمی نظام تباہ کر دیا ہے۔ ہندو ٹیچر ترپتا تیاگی نے کلاس کے باقی بچوں کو سات سالہ التمش کو زور زور سے تھپڑ مارنے کا بھی کہا۔

ویڈیو میں ترپتا تیاگی نے کہا کہ آرام آرام سے کیوں مار رہے ہو، زور سے مارو۔ محمد التمش کے والد ارشاد کے مطابق شرمناک واقعہ مسلمانوں کے خلاف پھیلائی گئی نفرت کا نتیجہ ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے پر یوگی سرکار نے ٹیچر کو بچانے پر زور ڈالا ہے۔ پولیس نے تمام سوشل میڈیا صارفین کو ویڈیو ہٹانے کا حکم دے دیا۔ اترپردیش پولیس نے بھونڈا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں