پتوکی: ریلوے لائن کراس کرتا نوجوان ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق

پتوکی: ریلوے لائن کراس کرتا نوجوان ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق

ایک نیوز: پتوکی میں نوجوان ریلوے  لائن کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا۔

رپورٹ کے مطابق ملتان روڈ ٹول پلازہ کے قریب نوجوان ریلوے  لائن کراس کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں ا کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہےکہ جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ حسن اکمل کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہےکہ جاں بحق ہونے والے حسن اکمل کی ڈیڈ باڈی ورثا کے حوالے کر دی گئی  ہے۔