مالاکنڈ میں دو یتیم بھائیوں کا چائلڈ لیبر سے سکول تک کا سفر

Aug 28, 2023 | 10:27 AM

ایک نیوز: پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے تعلیم کے فروغ کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں اعلی حکام کے خصوصی احکامات پر مالاکنڈ میں دو یتیم بھائیوں کو اکیڈمی میں داخل کر دیا گیا تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔ 

تفصیلات کے مطابق دونوں یتیم بھائی شیر خان اور اکبر علی پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کے توسط سے چلنے والے کفالت یتیم خانہ سوات میں گذشتہ سات سال سے رہائش پذیر تھے۔ دونوں بھائیوں کو ہنرمند بنانے کے لئے ان کے چچا نے کفالت یتیم خانہ سے نکال کر اپنی دکان میں ویلڈنگ کے کام پر لگا دیا۔

پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ نے دونوں یتیم بھائیوں کو فوری طور پر اکیڈمی میں داخلہ کروانے کے ساتھ ساتھ سکول بیگ، کاپیاں، کتابیں اور فیس کے اخراجات بھی فراہم کئے۔   یتیم بچوں نے اکیڈمی میں داخلہ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کا شکریہ اور کہا کہ وہ اب تعلیم حاصل کریں گے تاکہ وہ چائلڈ لیبر سے بچ سکیں۔

مقامی لوگوں نے بھی یتیم بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی کاوشوں کو بے حد سراہا۔

مزیدخبریں