ایک نیوز: مسیحی برادری کا سانحہ جڑانوالہ پر پیغام، سانحہ جڑانوالہ کے المناک واقعے کے بعد حکومت کی جانب سے ذمہ داران کے خلاف مؤثر اقدامات کیے گئے۔ ان اقدامات کے پیشِ نظر مسیحی برادری نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔
مسیحی برادری کا کہنا تھا کہ "ہم سب مسیحی برادری مل کر یہاں پوری قوم کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ باہمی محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیں"۔"خدا سے ڈریں اور انسانیت کا دامن نہ چھوڑیں"۔
مسیحی برادری نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ "ہم ان تمام قوتوں کے ساتھ ہیں جو پاکستان کی یکجہتی اور یگانیت کے لیے کام کرتی ہیں"۔ "ہم سب پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا وطن ہے"۔ "ہم حکومت کے نہایت شکر گزار ہیں جو اس مشکل گھڑی میں شانہ بشانہ ہمارے ساتھ کھڑے ہیں"۔
مسیحی برادری نے مزید کہا کہ "ہم ملک کے امن اور سلامتی کے لیے دعاگو ہیں"۔ "تمام اقلیتی برادری اس بات کے لیے دعاگو ہیں کہ پاکستان میں سب امن، محبت اور صلح صفائی سے رہیں"۔ "ہمیں اپنے ملک کے لیے ہر حد تک جانا ہے"۔ "اپنے ملک کے لیے محنت، عقل اور دانائی سے کام کرنا ہے"۔ "بے شک مسیحی برادری اس وقت مشکل وقت سے گزر رہی ہے مگر پھر بھی ہم محبِ وطن ہیں"۔