ایک نیوز: میاں چنوں،بورا چوک میں چوری کا الزام 12 سالہ بچے کو رسیوں سے باندھ کر بدترین تشدد کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
رپورٹ کے مطابق میاں چنوں میں مزمل ٹریڈر دوکان مالک نے چوری کے الزام پر بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ڈی ایس پی کی ہدایت پر پولیس تھانہ سٹی کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔پولیس نے ملزم صادق کو گرفتار کرلیا ہے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔
ڈی ایس پی ناصر ثاقب کا کہنا ہے کہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-28/news-1693199997-8264.mp4
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-08-28/news-1693199997-2536.mp4