شاہ رخ خان کوآن لائن گیم کااشتہارکرنامہنگاپڑگیا

Aug 28, 2023 | 08:26 AM

ایک نیوز:شاہ رخ خان کوآن لائن گیم کااشتہارکرنامہنگاپڑگیا،کنگ خان ایک مرتبہ پھر تنازع میں گھر گئے۔ اشتہار پر ناراض شہریوں نے سپرسٹار کے ممبئی میں واقع گھر "منت" کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ 

تفصیلات کےمطابق شاہ رخ خان کبھی فلموں تو کبھی تنازعات پر خبروں میں رہتے ہیں۔ حال ہی میں بالی ووڈ کے بادشاہ نے ویڈیو گیم سے متعلق ایک اشتہار بنایا جس پر ان کے خلاف شدید ردِ عمل سامنے آیا۔ 
ایک آن لائن گیمنگ ایپلیکیشن کیلئے شاہ رخ خان نے اشتہار میں کام کیا۔ جس میں وہ آن لائن گیمنگ کو فروغ دے رہے ہیں۔ 
تاہم اس اشتہار پر نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والے ادارے نے اسے نوجوانوں میں منفی تاثر جانے کی وجہ قرار دیا۔ 
ادارے اور اس کے حامیوں نے ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ 
اس مظاہرے کے باعث کسی بھی طرح کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے ممبئی پولیس نے شاہ رخ خان کے گھر "منت" کے باہر نفری تعینات کردی۔ 

مزیدخبریں