عالیہ بھٹ اور شاروری واگھ نئی فلم کیلئے مارشل آرٹس کی ٹریننگ کرینگی

Aug 28, 2023 | 07:25 AM

ایک نیوز:بھارتی سپر اسٹار عالیہ بھٹ اور اداکارہ شاروری واگھ یش راج کی نئی ایکشن تھرلر فلم کیلئے تین ماہ کی ٹریننگ کریں گی۔ 
تفصیلات کےمطابق بالی وڈ کی دونوں معروف اداکارائیں نئی فلم میں جاسوسی ایجنٹ کا کردار ادا کررہی ہے۔
 میڈیا ذرائع کے مطابق فلم میں متعدد ایکشن مناظر ہیں جس کیلئے عالیہ اور شاروری کو مارشل آرٹس کی ٹریننگ کرنی ہوگی جب کہ کردار کے مطابق ان کو اپنی باڈیز پر بھی محنت کرنی پڑے گی۔
یش راج فلمز کی جاسوسی دنیا میں شمولیت کے ساتھ عالیہ بھٹ اور شاروری واگھ مرد سپر اسٹارز شاہ رخ خان، سلمان خان اور ہریتھک روشن کو جوائن کررہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مارشل آرٹس کی ٹریننگ کا آغاز دونوں اداکاراؤں کے موجودہ فلمی پروجیکٹس کے اختتام کے بعد ہوگا۔
واضح رہے کہ یش راج اسپائی یونیورس بالی وڈ کی کامیاب ترین فرنچائز ہے اور اس کے ذریعے متعدد بلاک بسٹر فلمیں بن چکی ہیں۔

مزیدخبریں