ایک نیوز: بلاک بسٹر فلم ’غدر2‘ کے پاکستان اور مسلم مخالف ہونے پر بھارتی اسٹار سنی دیول نےخاموشی توڑدی۔
تفصیلات کےمطابق نئی فلم کے ساتھ امیشا پٹیل اور سنی دیول کی بڑے پردے پر واپسی ہوئی ہے اور فلم پندرہ دن کے اندر ہی440 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔
پاکستان مخالف فلم ہونے کے تاثر پر اداکار کا کہنا تھا کہ تقسیم کے بعد سے ہی دونوں ملک کے عوام ایک دوسرے کے خلاف نفرت کے جذبات رکھتے ہیں اور دونوں طرف ہی نارمل انسان بستے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی کیلئے ایک ہیرو اور ولن کی ضرورت ہوتی ہے اور جب بھی انہوں نے فلم میں تارا سنگھ کا کردار کیا تو کسی کی بھی تضحیک نہیں کی۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ ایسی فلموں کو زیادہ سنجیدہ نہیں لینا چاہئے، ڈیجیٹل پلیٹ فارموں اور نیوز چینلوں پر زیادہ بیہودہ چیزیں موجود ہیں۔
سنی دیول نے بتایا کہ سینما کا مقصد انٹرٹینمنٹ ہے اور فلموں کو اچھا دکھانے کیلئے کچھ مبالغہ آرائی بھی کی جاتی ہے۔