سابق کینیڈین فگر اسکیٹر الیگزینڈرا پال کار حادثے میں ہلاک

سابق کینیڈین فگر اسکیٹر الیگزینڈرا پال کار حادثے میں ہلاک
کیپشن: Former Canadian figure skater Alexandra Paul dies in car accident

ایک نیوز:کینیڈا کی سابق معروف اولمپک فگر اسکیٹر الیگزینڈرا پال کار حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔
تفصیلات کےمطابق اسکیٹ کینڈا نے31 سالہ اسکیٹر کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ صوبہ اونٹاریو کے علاقے میلانکتھن میں پیش آیا جہاں ایک مال بردار ٹرک گاڑیوں کی لائن سے ٹکرا گیا، یہ گاڑیاں سڑک پر تعمیراتی کام کی وجہ سے رکی ہوئی تھیں۔
پولیس کے مطابق حادثے کے وقت الیگزینڈرا پال کا10 ماہ کا بچہ بھی گاڑی میں تھا جو کہ معمولی زخمی ہے اور اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حادثے میں دیگر 3 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔
 الیگزینڈرا پال نے2014 میں روس میں ہونے والے سرمائی اولمپکس میں کینیڈا کی نمائندگی کی تھی۔