لاہور:کتاگلی میں باندھنےسےروکنےپرگولیاں چل گئیں،باپ بیٹاقتل

Aug 28, 2023 | 03:35 AM

ایک نیوز:لاہورمیں کتاگلی میں باندھنےسےروکنےپرگولیاں چل گئیں،باپ بیٹاقتل ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق لاہورکےعلاقےشادباغ میں دوہرےقتل کی واردات کاواقعہ پیش آیا،جھگڑےکےدوران فائرنگ سےباپ اوربیٹےکوموت کےگھاٹ اتاردیاگیا۔
پولیس کےمطابق کتاگلی میں باندھنےسےروکنےپرجھگڑاہوا،جس پرکتےکےمالک کوغصہ آگیااوردونوں کےدرمیان تلخ کلامی ہوئی،جس کےباعث فائرنگ ہوئی،فائرنگ کےنتیجےمیں باپ اوربیٹاموقع پرہی جاں بحق ہوگئے،ملزمان فائرنگ کےبعدموقع واردات سےفرارہوگئے۔
پولیس کےمطابق واقع کی اطلاع ملتےہی پولیس کی بھاری نفری موقع واردات پرپہنچ گئی اورلاشوں کوقانونی کارروائی کیلئےہسپتال منتقل کردیاگیا،موقع واردات سےتمام شواہداکٹھےکرلئےگئےہیں،جلدملزمان کی قانون کی گرفت میں ہونگے۔

مزیدخبریں