ایک نیوز: پاکستان کے جیولن تھرور اولمپئن ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں سلور میڈل جیت لیا۔
پاکستان کے ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔بھارت کے نیرج چوپڑا نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے گولڈ میڈل حاصل کیا۔تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں کوئی میڈل حاصل کیا ہے۔
آخری مقابلے میں 12 ایٹھلیٹس نے حصہ لیا جن میں سے 3 بھارت کے تھے۔
پاکستان کے ارشد ندیم نے تیسری اور چوتھی باری میں شان دار تھرو کی۔ انہوں نے اپنی بہترین تھرو میں جیولن کو 87.82میٹر دور پھینکا۔
ارشد ندیم کےگھر پرورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا فائنل دیکھنے کےلیے بڑی اسکرین نصب کی گئی تھی۔اس موقع پر ارشد ندیم کے دوست احباب فائنل دیکھنے کے لیے جمع تھے۔