ایک نیوز نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ان دنوں سیلاب زدہ علاقوں کے دورے پر ہیں۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے ایک اور ویڈیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سیلاب زدگان کی مدد کیلئے اپیل کرتے دیکھے جاسکتے ہیں۔ آرمی چیف نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں چند دنوں سے سیلاب زدہ علاقوں کادورہ کررہا ہوں۔ کل میں نے بلوچستان کے علاقے اوتھل اور بیلا جبکہ آج میں خیر پور سندھ آیا ہوں۔ یہاں بہت تباہی ہوئی ہے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-28/news-1661710243-5538.mp4
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت، صوبائی حکومت، پاکستان آرمی، نیوی، ائیرفورس اور فلاحی ادارے کوشش کر رہے ہیں کہ لوگوں کو ریلیف پہنچایا جائے۔ اس سال سیلاب بہت بڑے پیمانے پر آیا ہے۔ اس کو ٹھیک ہونے میں بہت وقت درکار ہے۔
انہوں نے اپیل کی کہ تمام مخیر حضرات اس مشکل حالات میں اپنے بھائیوں کی مدد کریں۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-28/news-1661710243-9765.mp4