نسیم شاہ کا ٹی20 ڈیبیو، 96ویں پاکستانی پلیئر بن گئے

نسیم شاہ
کیپشن: Naseem Shah

 ایک نیوز نیوز: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ مرحلہ وار تینوں طرز کی کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے وہ بھارت کے خلاف اپنا ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے جارہے ہیں۔

دبئی میں بھارت کے خلاف ایشیا کپ 2022ء کا میچ نسیم شاہ کا پہلا ٹی 20 میچ تھا  وہ اب مختصر طرز کی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے 96ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے ہائی وولٹیج میچ کے حوالے سے فائنل الیون میں بھارت کے خلاف پاکستان 3 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترا ہے اور بولنگ لائن میں اتنے ہی اسپنرز رکھے گئے ہیں۔

پاکستان کی طرف سے فاسٹ بولرز میں نسیم شاہ، شاہنواز دھانی اور حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہیں، وسیم جونیئر کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے حسن علی کو فی الحال آرام کروایا گیا ہے۔

نسیم شاہ نے ایونٹ کے اہم ترین میچ میں ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحلہ وار تینوں طرز کی کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز ملنے پر بہت خوشی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی فارمیٹ کا ڈیبیو میچ کھلاڑی کے کیریئر کے لیے بہت اہم ہوتا ہے، خواہش ہے اپنی ٹیم کے لیے اچھی پرفارمنس دوں۔