کوہستان سیلابی ریلے میں 5 افراد کو بچانے کیلئے سراج الحق کسے فون کرتے رہے؟

Aug 28, 2022 | 18:17 PM

ایک نیوز نیوز: امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ جس میں انہوں نے ملک میں موجودہ سیلابی صورتحال پر بات کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے 10 بڑے لوگ صرف زکوٰۃ دے دیں تو عالمی اداروں کی ضرورت ہی نہ پڑے۔ 

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیشگی اطلاعات کے باوجود بھی حکومت نے کوئی انتظامات نہیں کیے تھے۔ کیا جب تک کوئی سانحہ رونما نہ ہو، حکومت جاگ نہیں سکتی؟ 

انہوں نے انکشاف کیا کہ کوہستان سانحہ میں لڑکوں کو بچانے کے لیے انہوں نے خود فون کے لیکن حکمرانوں کی بےحسی دیکھیں کہ ان کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔ 

انہوں نے کہا کہ 5 لاکھ میں ایک کمرہ نہیں بنتا اور حکومت سیلاب متاثرین کو گھر بنانے کے لیے اتنی رقم دے رہی ہے۔ 

انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی نے ایک ہزار خاندانوں کے لیے کھانا، کپڑے اور بستروں کا انتظام کیا ہے، عوام ان کا ساتھ دیں کیونکہ وہ پائی پائی کا ٹھیک جگہ استعمال کریں گے۔ 

مزیدخبریں