ایک نیوز نیوز: وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت ملک تباہی سے دوچار ہے۔ سیلابی صورتحال بے قابو ہوچکی ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ آبی گزرگاہوں پر تجاوزات کی سنگین غلطی نے سیلابی صورتحال کو مزید ابتر کردیا ہے۔ جس کی وجہ سے آج سب کو آزمائش کا سامنا ہے۔ رشوت دیکر آبی گزرگاہوں پر گھر اور ہوٹلز تعمیر کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ خلیجی ممالک نے دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے امداد بھیج دی ہے اور دیگر ممالک سے بھی امداد آنا شروع ہو جائے گی۔
وزیردفاع نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے 75 فیصد حصے پر عمران خان کی حکومت ہے۔ وہ ہمیں 24 میل کی حکومت کا طعنہ دیتے ہیں اور گالیاں بھی دیتے ہیں۔ اس وقت جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تباہی ہے لیکن عمران خان جلسوں کا شوق پورا کررہے ہیں۔