سندھ کے وزرا نے اپنی فصلیں بچانے کیلئےسیلاب کا رخ غریبوں کی طرف کیا، شیخ رشید

Aug 28, 2022 | 16:10 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز:سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا ہے کہ پاکستان سیلاب سے اور یورپ خشک سالی سے مرا جا رہا ہے، اندرون سندھ کے وزیروں نےاپنی فصلیں بچانے کے لیے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف کردیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سندھ کے وزرا نے اپنی فصلیں بچانے کے لیے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف کردیا۔سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان سیلاب سے اور یورپ خشک سالی سے مرا جارہا ہے، اندرون سندھ کے وزیروں نے اپنی فصلیں بچانے کے لیے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف کردیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب کی رپورٹیں بننے تک غذائی قلت اور وبائیں شروع ہوجائیں گی، مہنگی بجلی، آٹا اور سیلاب تباہی لائے گا، حکمران ا?ئی ایم ایف کی مدد کے انتظار میں کھائی میں جا گریں گے۔

پاکستان سیلاب سے اور یورپ خشک سالی سے مراجارہا ہے۔اندرون سندھ کےوزیروں نےاپنی فصلیں بچانے کے لیے سیلاب کا رخ غریبوں کی طرف کردیا ہے۔سیلاب کی رپورٹیں بننے تک غذائی قلت اور وبائیں شروع ہوجائیں گی۔مہنگی بجلی،آٹا اور سیلاب تباہی لائے گا۔حکمرانIMFکی مدد کے انتظار میں کھائی میں گریں گے

مزیدخبریں