وزیراعظم کا سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدگان کیلئے 25 ارب گرانٹ کا اعلان

وزیراعظم کا بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ،نقصان پر بریفنگ لی
کیپشن: وزیراعظم کا بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ،نقصان پر بریفنگ لی
وزیراعظم کا سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدگان کیلئے 25 ارب گرانٹ کا اعلان
وزیراعظم کا بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ،نقصان پر بریفنگ لی
وزیراعظم کا سندھ اور بلوچستان کے سیلاب زدگان کیلئے 25 ارب گرانٹ کا اعلان

ایک نیوز نیوز:وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان سیلاب زدگان کیلئے 10 ارب جب کہ سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے 15 ارب روپے گرانٹ کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے سندھ و بلوچستان کے سیلاب زدگان کیلئے گرانٹ کا اعلان بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ آرمی چیف اور نیول چیف سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کوشاں ہیں ان کے ہیلی کاپٹرز لوگوں کو بچانے کیلئے مصروف عمل ہیں۔

شہباز شریف نے سندھ کے سیلاب زدگان کیلئے 15 ارب روپے جب کہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے دس ارب روپے گرانٹ کا اعلان کیا اور مخیر حضرات سے بھی سیلاب زدگان کی امداد کرنے کی اپیل کی۔

  انہوں نے کہا کہ 25 ہزار روپے فی خاندان پورے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کو دیا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں 1000لوگ سیلاب کی وجہ سے اللہ کو پیارے ہوگئے بڑے رقبے پر فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں صوبہ سندھ اور بلوچستان میں بڑی تباہی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے علاقے ایسے ہیں جیسے چاروں طرف سمندر بہ رہا ہے یہ سیلاب اور طوفانی بارشیوں نے 2010 کے سیلاب کی تباہی کا ریکارڈ توڈ دیا۔

شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 1000لوگ سیلاب کی وجہ سے اللہ کو پیارے ہوگئے بڑے رقبے پر فصلیں تباہ ہوگئیں ہیں صوبہ سندھ اور بلوچستان میں بڑی تباہی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی کے صدر نے فون کر کے حوصلہ دیا اور کہا کہ وہ سیلاب زدگان کا ہاتھ بٹائیں گے اور اب ترکی سے 2 جہاز پہنچنے والے ہیں، اسی طرح یو اے ای کا ایک جہاذ امداد ی سامان لے کر آج پہنچے گا جب کہ برطانیہ نے 1.5 ملین پاؤنڈ کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ مجھے کل رات ایک شخص نے سیلاب زدگان کی امداد کیلئے مجھے 6 کروڑ روپے دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ 

دوسری جانب وزیراعظم میاں شہباز شریف جعفر آباد کے سیلاب متاثرہ گائوں حاجی اللہ دتہ دینو پہنچے، اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان بھی ان کے ہمراہ تھے، چیف سیکرٹری بلوچستان اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے وزیر اعظم کو سیلاب متاثرین کی امداد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے کی گئی کوششوں پر بریفنگ دی،وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی۔

بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں سیلاب سے بہت نقصان ہوا،9 لاکھ ایکڑ سے زائد زرعی اراضی کو نقصان پہنچا ہے، بلوچستان میں 2 ہزار سے زائد سڑکیں سیلاب سے تباہ ہوچکی ہیں۔ سیلاب کے باعث 65 ہزار سے زائد گھر گرگئے ہیں 26اگست کو کوئٹہ مکمل طور پر بلیک آؤٹ ہوگیا تھا۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورہ کے موقع پر دوران سفر سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا جعفرآباد جاتے ہوئے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ. اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل ایم این اے سید محمود شاہ صاحب، سیلابی علاقوں کے متعلق بریف کررہے ہے۔۔@CMShehbaz pic.twitter.com/UJq6xS0GE6