عماد وسیم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

عماد وسیم کے ہاں بیٹے کی پیدائش
کیپشن: عماد وسیم کے ہاں بیٹے کی پیدائش

ایک نیوز نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر اسٹار عماد وسیم کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

عماد وسیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں مداحوں کو بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے آگاہ کیا۔

عماد وسیم کے بیان پر مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد کے پیغامات دیے جا رہے ہیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیاجا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اگست2019 میں عماد وسیم پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی ثانیہ اشفاق سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

ماد وسیم کے نکاح کی تقریب اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سادگی کے ساتھ انجام پائی تھی جس میں دلہا دلہن کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی۔ عماد اور ثانیہ کی ایک بیٹی عنایہ بھی ہے۔