سیلاب میں بہہ جانے والا بچہ معجزانہ طور پر زندہ مل گیا

ایک نیوز نیوز: خیبرپختونخواہ کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والا بچہ چار روز بعد معجزانہ طور پر زندہ سلامت مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں بچہ ٹرک کے مکینک کے پاس کام کرتا تھا اور یہ اپنے استاد، ٹرک ڈرائیور کے ساتھ 4 روز قبل سگو پل کے قریب پانی میں بہہ گئے تھے۔

ریسکیو حکام کو دریا سے ٹرک مل گیا تھا جس کے بعد بچے کے مکینک استاد کی لاش گزشتہ روز سیلابی پانی سے ملی، ڈرائیور تاحال غائب ہے جس کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔

مقامی افراد نے بتایا کہ تلاش کیلئے جانے والے افراد کو درخت پر موجود بچے نے دیکھا اور آواز دی، لوگوں نے بچے کو درخت سے نیچے اتارا تو وہ صحیح سلامت اور زندہ تھا۔

بچے نے بتایا کہ اُس نے پانی میں بہتے وقت درخت کو پکڑا لیا تھا، جس کے بعد وہ اس پر چڑھ گیا اور چار روز تک سوئے بغیر بھوکا پیسا یہاں پر رہا۔

عینی شاہدین نے بچے کے زندہ بچ جانے کو معجزہ قرار دیا اور کہ خدا کی قدرت سے اس بچے کو ہمت ملی جس کی وجہ سے وہ زندہ رہا۔