شاہراہ قراقرم پر پل کو خطرہ، اسلام آباد اور گلگت کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کا امکان

شاہراہ قراقرم پر پل کو خطرہ
کیپشن: شاہراہ قراقرم پر پل کو خطرہ

ایک نیوز نیوز: لوئرکوہستان میں سیلابی ریلے سے شاہراہ قراقرم پر قائم اہم کیہال پل کو خطرہ لاحق ہوگیا۔

تحصیل پٹن اور داسو کے درمیان پل کےدونوں پلرزکی بنیادیں کھوکھلی ہو چکی ہیں،پل ٹوٹنےکی صورت میں اسلام آباد اور گلگت کا زمینی رابطہ منقطع ہوجائے گا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-08-28/news-1661664345-4044.mp4

اسسٹنٹ کمشنر  کوہستان کا کہنا ہے کہ پل کی جلد مرمت کیلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کو خط لکھ رہے ہیں۔

دوسری جانب موٹر وےایم ون پر برہان تا پشاور، قومی شاہراہ پر ازاخیل اور نوشہرہ کے درمیان، بلوچستان میں قلات سے پشین یارو، سندھ میں کنڈیارو، مورو، سکرنڈ اور  مٹیاری کے قریب اور نیشنل ہائی وے پر حب سے بیلہ تک سیلاب کا خدشہ ہے۔

موٹروے پولیس نے سیلاب کی صورتحال پر الرٹ جاری کر دیا ہے، ساتھ ہی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سفر سےگریز کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

موٹروے پولیس نے سفر سے پہلے پولیس ہیلپ لائن سے معلومات حاصل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔