موذی وبا مزید 3 زندگیاں نگل گیا

Aug 28, 2022 | 09:15 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، جان لیوا وائرس سے مزید 3مریض لقمہ اجل بن گئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 16ہزار 871 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 270 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، مہلک وائرس میں مبتلا 118 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے.

این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.60 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

مزیدخبریں