لاہور میں کورونا ویکسین مہم کیلئے انٹرن شپ پروگرام متعارف

Aug 28, 2021 | 17:20 PM

admin
لاہور:ضلعی انتظامیہ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف جاری ویکسی نیشن کو سو فیصد کامیاب بنانے کے لیے طلبہ سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور کے مطابق ویکسی نیشن کے لیے ضلعی انتظامیہ کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ کی مدد حاصل کرے گی۔اس حوالے سے طلبا کیلئے 6 ہفتوں پر مشتمل انٹرن شپ پروگرام متعارف کرادیا گیا ہے،انٹرن شپ پروگرام میں 16 سے 35 سال کی عمر کے طلبہ شامل کیے جائیں گے۔




کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسی نیشن مہم کے دوران طلبہ مختلف محکموں کے ساتھ کام کریں گے۔

مزیدخبریں