اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سکول کرکٹ کی بحالی کیلئے پنجاب حکومت کی کوششوں کی تعریف کی ہے ۔ جبکہ انہوں نے اسکول کرکٹ بالخصوص اورڈومیسٹک کرکٹ سے متعلق فریم ورک کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو اسکول کرکٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت چلنے والی تنظیم سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے ماڈل کی تعریف کی اور سکول کرکٹ کیلئے بالخصوص اورڈومیسٹک کرکٹ کیلئے بالعموم فریم ورک کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ سکول کرکٹ ملک میں کرکٹ کے حقیقی ٹیلینٹ کو ابھارنے اور سامنے لانے کی وسیع تراستعداد رکھتاہے۔
وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے 15 ستمبر سے وسطی پنجاب میں سکول کرکٹ چیمپئین شپ کے آغاز کیلئے مکمل تعاون کا یقین دلایا اورکہاکہ سکول کرکٹ ملک میں کرکٹ کے حقیقی ٹیلینٹ ابھارنے اور سامنے لانے کی وسیع تراستعداد کا حامل ہے۔
پنجاب کے چیف سیکرٹری نے اس موقع پربتایا کہ اس اہم اقدام میں حکومت پنجاب نے کلیدی کرداراداکیاہے۔اجلاس میں وفاقی وزیربین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا،وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹوآفیسروسیم خان اور سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے سی ای اوخرم نیازی نے شرکت کی۔
Pleased to review efforts of Punjab for revival of school cricket, esp role of Cent Punjab Cricket Assoc. 870 schools & 231 college grounds, 355 sports facilities developed across Punjab. I urge all provinces to focus on reviving sports & providing sports facilities for our youth
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 28, 2021
بعدازاں سماجی رابطوں پر جاری پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے سینٹرل پنجاب ایسوسی ایشن کے کردار کو خصوصی طور پر سراہا، پنجاب میں 870 اسکولوں اور231 کالجز کے گراؤنڈز کو بہتر بنایا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسپورٹس سے متعلق 355 سہولیات بھی پنجاب بھر میں فراہم کی گئیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے نوجوانوں کے لیے صوبے اسپورٹس کی سہولتیں فراہم کریں۔