ایک نیوز:موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے شہید سب انسپکٹرمحمد ارشد کی پولیس لائنز میں نمازجنازہ ادا،گارڈ آف آنر بھی پیش کیاگیا۔
شہید سب انسپکٹرمحمد ارشد کی نمازجنازہ میں آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور ،سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، سیکرٹری ہوم نور الامین مینگل، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران، ایس ایس پی آپریشنز علی رضا، ایس پیز انوسٹی اینڈ آپریشنز ونگ سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سب انسپکٹر محمد ارشد کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی، پھولوں کی چادر چڑھائی۔سب انسپکٹر محمد ارشد کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔
پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سب انسپکٹر محمد ارشد شہید کے جسد خاکی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نےسب انسپکٹر محمد ارشد کی فرض کی راہ میں بے مثال قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔
آئی جی پنجاب کاکہنا تھا کہ سب انسپکٹر محمد ارشد نے فرض کی راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرکے محکمہ کا سر فخر سے بلند کیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سب انسپکٹر محمد ارشد کی عمر 57 برس، پسماندگان میں اہلیہ اور 3 بیٹے شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب کی شہید کے اہل خانہ سے ملاقات، مکمل تعاون کا یقین دلایا۔پنجاب پولیس سب انسپکٹر محمد ارشد کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر کا ہر ممکن خیال رکھے گی۔