مریم نواز کا مصری شاہ میں سب انسپکٹر کے قتل کا نوٹس 

Apr 28, 2024 | 15:19 PM

ایک نیوز:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےمصری شاہ میں ںسب انسپکٹر کے قتل کے واقعہ کانوٹس  لے لیا۔

مریم نواز نے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  سب انسپکٹر ارشد کے جاں بحق ہونے پر اظہارِ افسوس  کیا ۔اہل خانہ سے اظہار ہمدردی وتعزیت کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انسپکٹر جنرل پولیس سے قتل کے واقعہ پر رپورٹ طلب کر لی۔

مریم نواز کاکہنا تھا کہ سب انسپکٹر کے قتل کی جامع تحقیقات کرائی جائیں اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔

مزیدخبریں